وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، ہم یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیاکہ ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیمتوں میں مزید کمی لاکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف
شہباز شریف نے کہاکہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔