کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو پارٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائےگا، لیکن اگر انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار نہ کی تو عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات پر اپنے ہی وزیر کو طلب کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بابر سلیم سواتی بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کردار ادا کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی پر بے قاعدگیاں ثابت ہونے کی صورت میں انہیں وقت دیا جائےگا کہ غلط فیصلے واپس لیے جائیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے بھرتیوں اور پروموشنز میں بے قاعدگیاں کی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شدید اختلافات کا شکار ہے، اسپیکر بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات اعظم سواتی کی جانب سے عائد کیے گئے تھے، جبکہ دوسری جانب تیمور سلیم جھگڑا علی امین گنڈاپور کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں احتساب کا نعرہ لےکراقتدارمیں آنے والی پی ٹی آئی حکومت اپنے دعوے پر کتنا عمل کرپائی؟

اس کے علاوہ عاطف خان اور علی امین گنڈاپور میں بھی اختلافات برقرار ہیں، جبکہ اسد قیصر بھی وزیراعلیٰ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp