وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جارہی ہے، حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ تجویز دیہئ کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دی جائے۔ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار حاجی امسال جائیں گے، حجاج کے لیے انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت میں سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر دی گئی ہے۔ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کو فائدہ ہوا ہے۔ 2 روز قبل وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنائی۔ امید ہے جلد عام آدمی کو مزید فائدہ بھی پہنچایا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت بہت بڑا وسیلہ ہے۔ حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے۔ لانگ ٹرم 10 لاکھ 50 ہزار، شارٹ ٹرم حج 11 لاکھ 50 ہزار میں ہے، جو پیسہ بچ جاتا ہے وہ حاجی کو واپس کیا جاتا ہے۔
سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سعودی حکومت بھی بہترین انتظامات کرتی ہے۔ 5 دن حج کی ذمہ داری سعودی حکومت کی ہوتی ہے۔ امید ہے انتظامات اچھے ہوں گے، حجاج بہتر عبادت کرسکیں گے۔