پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2025 کے حج کے لیے پیشگی آپریشن کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ 29 اپریل سے شروع ہوگا اور یکم جون تک جاری رہے گا۔ قومی ایئر لائن 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔
مزید پڑھیں: عازمین حج سے متعلق انتظامات میں بے قاعدگیوں کے بعد نجی اسکیم کیخلاف تحقیقات
ترجمان کے مطابق امسال 20 ہزار عازمین حکومتی حج اسکیم جبکہ 36 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے سفر کریں گے۔ آرام دی اور منظم سفر کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیاروں کو استعمال کیا جائے۔
مزید پڑھیں: عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیکج لاگت کم کردی
پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی تک جاری رہے گا، اس دوران پروازیں عازمین کو واپس لانے کے لیے چلائی جائیں گی۔ تمام پروازوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین کے لیے ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔