فرانس کے صدر ایموئل میکرون غزہ کی صورت حال پر مصر اور اردن کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر سہ فریقی سربراہی اجلاس ہوگا۔
فرانس کے صدر ایموئل میکرون منگل 8 اپریل کو مصر کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران مصر کے شہر العریش جائیں گے جو غزہ کی پٹی سے 50 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔
دو روز قبل فرانس کے ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فرانسیسی صدر العریش کی بندرگاہ پر فرانسیسی اور اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ مصری ہلال احمر کی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ فرانس کے صدر فلسطینیوں سے بھی ملیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات میں غزہ میں دوبارہ فائر بندی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔