الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروا لیتی تو مخصوص نشستوں کا مسئلہ ہی نہ ہوتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 8 اپریل بروز منگل کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوگی۔

کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ مارچ 2024 سے زیرالتوا ہے، اور اب تک 8 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات منظور نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم،ٹیم کو بلے کے بغیر کھیلنا ہوگا

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان معطل ہونے کی وجہ سے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بحیثیت آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘