معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور یو ٹیوبر ڈکی بھائی آج کل اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کے بارے میں کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔
اداکارہ کی یوٹیوبرز پر تنقید کے بعد ڈکی بھائی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں، یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں، ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی، کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں؟ ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید
اب اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس پورے معاملے کا جواب دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں خاموشی سے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں جگجیت سنگھ کا گانا ’خاموشی خود اپنی صدا ہو‘ لگا ہے۔ ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’خاموشی، بہترین عمل‘۔
View this post on Instagram
صارفین بشریٰ انصاری کی اس ویڈیو پر ردعمل دے رہے ہیں۔ چند صارفین نے اداکارہ سے اتفاق کیا کہ واقعہ خاموشی بہترین عمل ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’یوٹیوبرز سے اتنی تکلیف ہے تو اپنا یوٹیوب چینل بھی بند کر دیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے خلاف 295 سی کی توہین کا مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے
اس سے قبل سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کو کہا کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں دنیا بدل رہی ہے، ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے اور اسے دوسروں کے لیے بھی قابلِ احترام بنانا چاہیے۔ عام طور پر ہم میں سے بھی اکثر اداکار یوٹیوبرز کی تعریف کرتے ہیں اور ہاں ہمارے اپنے یوٹیوب چینلز بھی ہیں۔
اداکار نعمان حبیب نے بشریٰ انصاری کو نہ جاننے کے بیان پر یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم ڈکی بھائی برا مت ماننا، جب میں اور تم نے ڈائپر پہننا بھی شروع نہیں کیے تھے تب بھی دی لیجنڈ بشریٰ انصاری کو پورا پاکستان جانتا تھا اور آج بھی جانتا ہے، بڑی بات ہے کہ تم نہیں جانتے۔‘