اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس 12 سے 14 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے کے لیے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف

ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

 ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او  تنظیم کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی او کانفرنس: غزہ میں جنگ بندی کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی  کریں گے، جہاں وہ ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس 12 سے 14 اپریل 2025 تک لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں مشرف اور ایم کیو ایم کا دور اچھا تھا، اداکارہ صرحا اصغر

پنجاب حکومت نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیش میں بی این پی رہنما فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروع

بنگلہ دیش میں متنازع بیان وائرل ہونے پر طلبا تحریک کے مقامی رہنما گرفتار

ویڈیو

وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

عمران خان کیسے جیل سے باہر آ سکتے ہیں؟ نصرت جاوید نے طریقہ بتا دیا

امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ: صدر مادورو اہلیہ سمیت گرفتار، امریکی عدالت میں فرد جرم بھی عائد کردی گئی

کالم / تجزیہ

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن

عدلیہ، ایوی ایشن اور سیاحت