ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، یہ خوبصورتی برقرار رہنی چاہیے۔

اسلام آباد میں جناح ایونیو۔ نائنتھ ایونیو انٹرسیکشن اور سرینہ چوک۔ کنونشن سینٹر انٹرسیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی یہ خوبصورتی اب سدا بہار رہنی چاہیے اور مزید نکھار آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن، محنت کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پاکستان کا دارالخلافہ ہے، یہ خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کا مرکز بن جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایف نائن اور سرینہ چوک پر دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، یہ منصوبے اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں کی خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سرینہ چوک کا منصوبہ 60 دنوں میں مکمل ہوجائے گا، جو منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا وہ 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہترین اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے منصوبے ناکام ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی