اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس 12 سے 14 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے کے لیے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف
ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او تنظیم کے اقدامات کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی او کانفرنس: غزہ میں جنگ بندی کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا، نگراں وزیر اعظم
اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس 12 سے 14 اپریل 2025 تک لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔