پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم کا باقاعدہ آغاز کل (بروز منگل) سے ہونے جارہا ہے جس میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی ایل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہم پاکستان میں منرلز اور مائننگ کی پوٹینشل کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ  فورم کا اجلاس 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جس طرح دنیا کے اندر ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں، ایونٹس میں ملکوں کے پوٹینشل کو لوگوں کے آگے بتایا جاتا ہے، ہم اس لیول پر اس ایونٹ کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

’جس طرح کی ہمارے پاس انڈیکیٹرز منرلز ریسورسز موجود ہیں تو شاید اس طرح وہ ہماری اکانومی کے حجم کے اندر نظر نہیں آتا، اس حوالے سے آگاہی دینے کے لیے ہم کس طرح کام کرنا چاہتے ہیں، یہ ایونٹ اس حوالے سے ایک چھوٹی سی کاوّش ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک سے سرمایہ کار اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، کچھ ملکوں سے مہمان آنا شروع ہوبھی گئے ہیں، ہم امید کررہے ہیں کہ ترکیہ، چین، آذربائیجان اور امریکا سے بھی سرمایہ کار شرکت کریں گے، اس کے علاوہ ڈنمارک، فن لینڈ اور کینیا کی کمپنیاں بھی اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں، یوکے کی بھی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی نمک کی برآمد کے لیے راستے ہموار، مگر کیسے؟

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ منرلزانویسٹمنٹ فورم کے موقع پر بعض معاہدے بھی متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان