عوام پر ایک اور مہنگائی بم: ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی کی جانب سے ضروری (جان بچانے والی) ادویات میں 14 جبکہ عام ادویات میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دی گئی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ پالیسی بورڈ کو 3 ماہ بعد جائزہ لے کر قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے ک منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب 3900 روپے فی مین کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا، سندھ 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا جب کہ بلوچستان 3900 روپے فی من کے حساب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp