’مدھو بالا ‘ کی سفاری پارک منتقلی، انکلوژر کا ڈیزائن تیار

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی چڑیا گھر سے ’مدھو بالا ہتھنی‘ کی سفاری پارک منتقلی کے لیے انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔

سفاری پارک میں مدھو بالا کا انکلوژر سونیا اور ملکہ کے انکلوژر کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔ سفاری پارک میں ہتھنیوں کی سینچری کے لے 17.25 ایکڑ رقبہ وقف کیا گیا ہے ۔

سفاری پارک میں ملکہ سونیا اور مدھو بالا کے لیے 5.50 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ پارک میں ہتھنیوں کے لیے 3.25 ایکڑ رقبہ پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جائےگا۔

ہتھنیوں کی سینچری میں 8.5 ایکڑ رقبہ پر پانی اور درخت لگائے جائیں گے۔ مدھو بالا ہتھنی کے لیے 25 فٹ اونچا اور 38فٹ لمبا اور چوڑا انکلوژر تعمیر کیا جائے گا۔ مدھو بالا کا انکلوژر آئرن اور فائبر سے تیار کیا جائے گا۔

سفاری پارک میں ایلیفینٹ پلے ایریا کے ساتھ پانی کے حوض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات آج سےشروع کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری پارک کنور ایوب کو 45 روز میں مدھو بالا کا گھر تعمیر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا کو جون کے وسط تک سفاری پارک میں منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہاتھی جس کا نام کاون تھا اس کو تنہائی کے باعث کمبوڈیا منتقل کر دیاگیا تھا۔ 36 سالہ ہاتھی کاون کو ایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاالحق کو تحفہ میں پیش کیا تھا۔

اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ ہاتھی کو اذیت ناک حالت میں رکھا گیا ہے اس لیے اسے مناسب پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا انتظام کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقلی کے دوران ایک شیر بھی ہلاک ہو گیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شیر کی ہلاکت بھوک، پیاس اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل