کیا دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی؟

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حال ہی میں سدھارتھ آنند کی نئی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا حصہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس میں شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھشیک بچن شامل ہیں۔ تاہم، ڈائریکٹر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید دیپیکا پڈوکون کی فلم میں شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سدھارتھ آنند نے ایکس پر ایک لفظ ’غلط‘ پوسٹ کیا، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا مطلب کیا ہے، لیکن بہت سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان کا اشارہ دیپیکا پڈوکون کی شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں شمولیت کی افواہوں کی طرف ہے۔ چند صارفین نے سوچا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ دیپیکا فلم کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شاید وہ اس کردار میں نہیں ہوں گی جس کا لوگوں نے سوچا تھا۔

شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے 2023 کی ہٹ فلم ’پٹھان‘ میں پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ یہ ایکشن فلم بہت کامیاب رہی، جس نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ یہ ہندی سنیما کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، اس سے پہلے صرف عامر خان کی ’دنگل‘ اور شاہ رخ خان کی ’جوان‘ ہیں، جس میں دیپیکا نے ایک خاص کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سدھارتھ آنند کے ساتھ ان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں کام کرنے والے ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اس فلم میں ایک کیمیو کردار میں نظر آئیں گی، جس میں وہ سہانا خان کی والدہ اور شاہ رخ خان کی سابقہ محبت کا کردار ادا کریں گی۔ ان کا کردار کہانی کے مرکزی تنازعہ کے لیے اہم ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کنگ‘ 2000 کی ایکشن تھرلر ’بچھو‘ سے متاثر ہے، جس میں بوبی دیول، رانی مکھرجی اور آشییش ویدیارتھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرسکے گی‘، شاہ رخ خان کے لیے یہ پیغام کس نے دیا؟

فلم ’کنگ‘ میں ابھشیک بچن کا مرکزی ولن کا کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ یہ فلم سدھارتھ آنند کی ’مارفلیکس پکچرز‘ اور شاہ رخ خان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کی مشترکہ پیشکش ہوگی۔ کچھ رپورٹیں یہ بھی بتاتی ہیں کہ ابھے ورما، جنہوں نے 2024 کی ہارر کامیڈی ’منجیا‘ میں اپنے کردار سے توجہ حاصل کی تھی، اس فلم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ تاہم، مکمل کاسٹ کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ اگلے مہینے شروع ہونے کی توقع ہے اور اس کا تھیٹر میں اجراء 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔ شروع میں اس پروجیکٹ کو سوجوئے گھوش کے ڈائریکشن میں بنانے کی باتیں ہو رہی تھیں، لیکن اب سدھارتھ آنند نے اس کی ڈائریکشن سنبھال لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے