اسلام آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرکے لاش کو دفنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم الفت نے اپنی 28 سالہ بہن کو قتل کرکے گھر کے باہر دفن کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’آج تم سب مرجاؤ گے‘، اداکارہ نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار
پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا، شہری عامر سلیم نے اسلام اباد پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کے گھر میں ایک عورت 28 سالہ مسماۃ (ا) ملازمہ ہے جس کو اس کے بھائی الفت نے قتل کر دیا ہے اور وہ اس وقت تک یہاں پر ہی موجود ہے۔
پولیس کے مطابق الفت اپنی سگی بہن کو 7 اپریل کی شام 7 بجے ہمارے گھر کے پیچھے مویشیوں کے باڑے میں لے کر گیا، اور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر ہی لڑکی کی لاش بھی برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا
پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔