اسمبلیوں کی بحالی کے لیے پٹیشن دائر ہوئی یا نہیں؟ فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آ گیا

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں بحال کرنے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح سے میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ تحریک انصاف کے سابق وزرائے اعلیٰ نے صوبائی اسمبلیاں بحال کرنے کے لیے پٹیشن دائر کر دی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کہنے والوں سے پوچھیں کہ وہ پٹیشن کہاں داخل ہوئی ہے؟ کس قانون کے تحت اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں کسی کو کچھ نہیں پتہ۔

فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجال ہے کہ خبر چلانے سے پہلے کوئی تحقیق ہی کر لے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز میڈیا پر خبریں نشر ہوئی تھیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سابق وزرائے اعلیٰ نے اسمبلیوں کی بحالی کے لیے پٹیشن دائر کر دی ہے جس کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھا رہے تھے۔ اب فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اس گتھی کو سلجھا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب