دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے ہی عوام کو دستیاب ہے۔
مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے چارج سنبھالا تو 16 لاکھ پاسپورٹ زیر التوا تھے اور ایک بڑا بحران تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا
’ لیمینیشن پیپر نہیں تھا، اس میں سیکیورٹی سیاہی نہیں تھی، مشینری بہت پرانی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے بہت ساتھ دیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی معاملات ہینڈل کیے، اس سے بڑھ کے سیکریٹری خزانہ اور وزیرخزانہ نے ہمارے لیے معاملات مزید آسان کردیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی عمارت کو کریٹیکل انفراسٹریکچر کا اسٹیٹس دے دیا گیا ہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص یہاں داخل نہ ہوسکے، یہاں پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی متعلقہ شعبے کے علاوہ دوسرے حصوں پر جانے پر پابندی ہے۔