سرفراز احمد کو کامیاب کھلاڑی اور کپتان کس نے بنایا؟ سابق کپتان نے ساری کہانی سنادی

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اعظم خان اور ندیم عمر نے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں کامیاب کھلاڑی اور قومی ہیرو بنانے میں انہی 2 لوگوں کا ہاتھ ہے۔

 سرفراز احمد کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے انہوں نے خود بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2003,2004 میں پاکستان کرکٹ کلب گئے جس کے روحِ رواں اعظم خان اور ندیم عمر صاحب ہیں جو اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ہیں وہ اس کلب کے صدر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’یہ دو لوگ ہیں جنہوں نے 17 سال کے اس بچے کو ڈھونڈا اور اپنے کلب میں کھلایا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’17 سال کا بچہ اب 37 سال کا ہو گیا ہے لیکن وہ لوگ اب بھی کرکٹ میں موجود ہیں انہوں نے مجھے چنا اور اپنے کلب میں لے کر آئے۔ وہ اس وقت مجھ پر محنت کرتے تھے جب مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا‘۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ تب سے آج تک میرے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں کھڑے رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو نظر نہیں آتے وہی اصل لوگ ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جیسے ہمارے ماں باپ ہمیں پڑھنا لکھنا سکھاتے ہیں، اچھا پہنانا سکھاتے ہیں ویسے ہی ہماری فیلڈ میں یہ دو لوگ ہیں جن کی میں دل سے عزت کرتا ہوں کیونکہ ہر اچھے برے وقت میں یہ دونوں میرے لیے کھڑے رہے اور آج بھی وہ نئے کھلاڑیوں کو متعارف کروا رہے ہیں جن میں صائم ایوب، سعود شکیل اور میر حمزہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

سرفراز احمد کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ اقراء نامی صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد ہمارے اصل قومی ہیرو ہیں۔

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ سرفراز احمد کی یہی خوبی ہے کہ وہ اپنے محسنوں کو نہیں بھولتے، نہ صرف سرفراز بلکہ ندیم عمر اور اعظم خان نے پاکستان کرکٹ کو دیگر کئی ایسے کرکٹرز بھی فراہم کیے جو بعد میں اسٹارز بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو پرکھنا اور پھر مواقع فراہم کر کے تراشنا ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ سرفراز بھائی، ایک عام پاکستانی کے طور پر میں آپ کے کھیل کے میدان میں اور میدان سے باہر کے رویے کو بہت پسند کرتا ہوں۔ جس طرح آپ نے پاکستان کے لیے کھیلا اور پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اتنا اہم نہیں ہے کہ آپ نے کتنے عرصے تک کھیلا، اہم یہ ہے کہ آپ نے کیسے کھیلا۔

ایک صارف نے سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ساتھ دینے والوں کو نہیں بھولتے وہ ضرور کامیاب ہوتے ہیں اور آپ ان میں سے ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرۂ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر امریکی کا نشانہ بن گیا، 3 شہری ہلاک، بھارت کا احتجاج

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا اسکینڈل، ایف آئی اے کی تحقیقات میں منظم نیٹ ورک بے نقاب

آزاد کشمیر کے ساتھ لفظ ’آزاد‘ کا تحفظ پاکستان کر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب

کوئٹہ: گرینڈ الائنس بلوچستان کی صوبہ بھر میں 2 روزہ لاک ڈاؤن ہڑتال، سرکاری دفاتر بند

حج 2027 کی تیاریاں شروع، لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا