قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجانے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘بابر اعظم کو 40 اوورز روک لیتے ہیں’، سرفراز احمد کا سابق کپتان پر طنز سوشل میڈیا پر وائرل
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مایوسی بھرے لہجے میں چند جملے کہے جو اس بات کی طرف واضح اشارہ کرتے تھے کہ وہ اب میدان میں نہیں رہنا چاہتے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک کیریئر کا سوال ہے تو اس بارے میں کہنے کی کوئی ضرورت تو ہے نہیں کچھ باقی تو رہ نہیں گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’باقی جس بات کا آپ انتظار کر رہے ہیں (ریٹائرمنٹ) وہ بھی ہو ہی جائے گا‘۔
Sarfaraz Ahmed has his say on his career 😳
VC: PCB #Cricket | #Pakistan | #SarfarazAhmed | #ChampionsCup | #Rawalpindi pic.twitter.com/zqtW3IfnkI
— Khel Shel (@khelshel) December 7, 2024
سنہ 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سرفراز احمد نے تمام فارمیٹس میں کل 6 ہزار 164 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: کیا واقعی سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا؟
پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ ان کے دور کپتانی میں قومی ٹیم نے 11 ٹی 20 سیریز بھی جیتیں۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے ان کا آخری میچ سنہ 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلا گیا تھا۔