سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
فاطمہ بھٹو کا نکاح ایک غیر ملکی شخص گراہم (جبران) کے ساتھ ہوا ہے اور یہ تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔
On behalf of our father, Shaheed Mir Murtaza Bhutto and the Bhutto family, I’m very happy to share some happy news. My sister Fatima and Graham were married in an intimate nikkah ceremony yesterday at our home, 70 Clifton. pic.twitter.com/SQjPB4yB7r
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023
فاطمہ بھٹو اور گراہم کا نکاح ذوالفقار علی بھٹو شہید کے زیر استعمال تاریخی کتب خانے میں منعقد ہوا جو 70 کلفٹن کراچی میں ہے۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل ٹوئٹر پر شیئر کی تو چاہنے والوں نے فاطمہ بھٹو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی مبارک باد پیش کی۔
ایک صارف لیاقت علی نے لکھا کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کا نکاح ہو گیا۔ اللہ پاک نصیب اچھے کرے۔
شھید میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی بی بی فاطمہ بھٹو صاحبہ کا آج نکاح ہو گیا ۔ اللّه پاک نصیب اچھے کرے @fbhutto @QadirSabaPPP pic.twitter.com/NP8ANHr9yN
— Liaquat Ali Shahani (@LiaquatShahani_) April 28, 2023
سجاد نامی ٹوئٹر صارف نے بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر جبران کو نکاح کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
فاطمہ بھٹو اور جبران کو نکاح کی بہت بہت مبارکباد 🌺اللہ پاک زندگی میں برکتیں ،خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے آمین https://t.co/FTas9JSvuY
— Sajjad Akhoon (@AkhoonSajjad) April 28, 2023
اس کے علاوہ دیگر صارفین کی جانب سے فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر کو مبارکبادوں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔