ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے کڑا شکنجہ تیار کرلیا، وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دورے کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط سے متعلق تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی شرائط کے نفاذ سے بھکاریوں اور غیر  قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بعد ازاں محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اجلاس میں بتایا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ  کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کا اجرا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ