بین الاقوامی جغرافیائی کانفرنس ہفتے کو قائرہ میں ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی جغرافیائی کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے، جو صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے۔

مصر 100 سال بعد اس عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، مصر نے اس کانفرنس کی پہلی میزبانی 1925 میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع، رواں ہفتے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی

یہ اہم کانفرنس دنیا بھر سے جغرافیہ دانوں، محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، جہاں وہ جغرافیہ کے مختلف شعبہ جات میں تازہ ترین تحقیقات، سائنسی مطالعات اور پالیسی سفارشات پیش کریں گے۔

کانفرنس میں 14 خصوصی کمیٹیاں شرکت کریں گی، جو بین الاقوامی جغرافیائی یونین کی 44 کمیٹیوں کا حصہ ہیں۔

 اجلاس کے دوران مختلف سائنسی اور تفریحی دوروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا، تاکہ شرکا کو مصر کے جغرافیائی تنوع اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مستقبل کا ورلڈ آرڈر کیا ہوگا؟ روس نے اہم کانفرنس طلب کرلی

مقالات عربی، انگریزی یا فرانسیسی زبانوں میں شائع کیے جائیں گے، جبکہ نمایاں تحقیقی کام انگریزی میں بین الاقوامی سطح پر پیش کیے جائیں گے۔

 محققین کے مطابق یہ کانفرنس جغرافیہ کی قومی اہمیت اور ترقیاتی کردار کو اجاگر کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان