بیلاروس کے ساتھ صنعت و تجارت میں اشتراک کے خواہاں ہیں، جام کمال

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان، بیلاروس کے ساتھ صنعت و تجارت میں اشتراک کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، وزیر تجارت جام کمال خان

بیلاروس میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر تجارت نے تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ بیلاروس کئی ماہ سے متوقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں اور بیلاروس کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دو جے ایم سی اجلاس ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بس، ٹرک اور ٹریکٹر کی تیاری میں شراکت پر بات ہوئی۔

جام کمال نے کہا کہ زراعت میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بیلاروس سے تعاون چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر تجارت جام کمال کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کا عزم

وزیر تجارت نے کہا کہ بیلاروس کے جنگلاتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہنر مندی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا۔

جام کمال نے کہا کہ جے ایم سی اجلاسوں کے فیصلوں پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp