’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے گزشتہ دونوں پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے اور پھر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔

لیاقت محسود کے پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے پر صارفین سیخ پا ہو گئے تھے اور ان کے خلاف ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے بائیکاٹ کا کہہ رہا ہے اس لیے انہیں ان کے اپنے لوگوں کے درمیان بھیج دیا جائے جبکہ کئی صارفین نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اب اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی اور آپشن ہے اور وہ اس آپشن استعمال کرنے کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان کا پاکستان میں رہنا بنتا ہی نہیں ہے۔ پاکستان  کی مٹی اول اور آخر آپشن ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان پائیندہ باد کا نعرہ لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی جس کے بعد مشتعل افراد نے متعدد ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، جس کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی