اداکارہ حاجرہ یامین تفریح کے لیے کونسے ملک چلی گئیں؟ تصویریں وائرل

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ حاجرہ یامین پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا تاہم جلد ہی فلم اور ڈراما انڈسٹری میں بھی نام بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

حاجرہ یامین نے تیری رضا، محبت چھوڑ دی میں، عہد وفا اور جھلن جیسی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1.1 ملین فالوورز ہیں۔

حاجرہ یامین ان دنوں تفریح کے لیے مصر میں موجود ہیں جہاں بحیرہ احمر کے کنارے پکنک مناتے ان کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ مصر کے پرفضا ساحلی مقامات کی خوبصورت تصویریں شیئر کیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp