مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود اس کا اثر عوام تک نہیں پہنچ رہا تو کوئی فائدہ نہیں، وزیر خزانہ

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، لیکن اگر اعداد و شمار کا اثر عوام تک نہیں پہنچ رہا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آ رہا ہے، انڈسٹری کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا اصل مقصد عوام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے۔ ہم عوام کے خدمت گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اشیا کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں، چیمبرز کے جائزہ مسائل کو مانا جائے گا۔

مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا، ہم روز کی بنیاد پر دالوں، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، افراط زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی، اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہونے میں کچھ وجوہات بیرونی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں یا نہیں؟

رشوت دینا بند کردیں

محمد اورنگزیب کے مطابق ہم رشوت لے رہے ہیں تو کوئی ہمیں رشوت دے بھی رہا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آپ رشوت دینا بند کر دیں، وزیراعظم اس ہم مسئلے پر سنجیدہ ہیں، حوصلہ کریں اور رشوت خوروں کی باتوں میں نہ آئیں، کسٹمز میں فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی، مقصد ہے چوری یا رشوت بازاری نہ ہو سکے۔

امید ہے پی آئی اے کے لندن کے لیے روٹس بھی کھل جائیں گے

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل گئے ہیں، امید ہے لندن کے روٹس بھی کھل جائیں گے، دیہات میں ہماری آبادی زیادہ بڑھ رہی ہے ، آج ملک کو مشکلات درپیش ہیں، سوچیے آبادی بڑھی تو کیا حشر ہو گا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 5 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکولوں سے باہر رہنے والے بچوں میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، ہمیں پارلیمنٹ اور سب کے ساتھ مل کر ان معاملات سے نمٹنا ہے۔

کچھ ماہ میں وزیر اعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  تنخواہ دار طبقہ اپنے گوشوارے اب خود بھر سکتا ہے، نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ایسا طبقہ جس کی جائیداد یہاں ہے نہ وہاں اس کو بھی پیچیدہ ٹیکس نظام میں الجھایا ہوا ہے، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں، اگلے کچھ ماہ میں وزیر اعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہمیں اپنی معیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سینیٹر محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا 800 سے ایک ٹریلین ڈالر کا ہر سال نقصان ہوتا ہے، ہم ایف بی آر میں صاف ستھرے لوگ لے کر آرہے ہیں، ہم ایف بی آر میں فارم کو 25 چیزوں پر لے کر جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp