2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

ہفتہ 12 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وسطی چلی میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 160 گھنٹے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے پے درپے جھٹکوں کے باعث حکام الرٹ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں 2 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 160 جھٹکے محسوس کیے گئے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ آتش فشاں کی نوعیت فعال ہے۔

ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے 300 کلومیٹر جنوب میں وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ موجود ہے، جس پر متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں، اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دوسری جانب چلی کی قومی ارضیات اور کان کنی سے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ فوری طور پر کوئی بڑا خطرہ نہیں، کیوں کہ زلزلوں کی شدت کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

چلی کی یونیورسٹی کے ماہر ارضیات نے بتایا ہے کہ ان زلزلوں سے لگ رہا ہے کہ آتش فشاں فعال ہے، جس کے باعث مستقبل میں کوئی درمیانے درجے کا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں