دہشتگردی ایک عالمی چیلنج،دنیا پاکستان سے بھرپور تعاون کرے، وزیرداخلہ کی امریکی وفد سے گفتگو

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے ، وفد میں کانگریس مین جیک برگ مین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو امریکہ میں پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی اور باقی دنیا کے درمیان دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کا اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی عالمی تناظر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا دورہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے میں اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

وزیر داخلہ نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی وفد کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جون میں اسلام آباد میں ہونے والا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

امریکی کانگریس کے وفد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بہت باصلاحیت اور محنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں