نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر نامعلوم افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ہفتے کی رات 2 بجے ایکسائز اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی، گاڑی کے نہ رکنے پر ایکسائز اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں زخمی سب انسپکٹر فاروق کا ذاتی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حملے میں سب انسپکٹر فاروق باچا زخمی ہوئے ہیں، انہیں 5 گولیاں لگیں اس کے باوجود انہوں نے خود گاڑی چلا کرپشاور اسپتال پہنچائی، جسے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ قتل: خیبر پختونخوا میں اداکارائیں اور گلوکارائیں نشانے پر کیوں؟

 محکمہ ایکسائز کے مطابق پولیس لائنز  پشاور میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، سی سی پی او قاسم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی