جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے سابق رہنما و نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہرلیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں، مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینیٹر بھی رہے، وہ ماہر معیشت اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے، ان کی عمر 93 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے انتقال کرجانے والے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کون تھے؟

مرحوم کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ پروفیسر خورشید احمد کو 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ دیا سے بھی نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ ان کے اسلام کے لیے خدمات پر دیا گیا،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2011 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

 مرحوم کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا تھا، امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز بھی عطا کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ

ٹرمپ ایشیا کے اہم دورے پر روانہ، چین اور جنوبی کوریا کے صدور سے ملاقات کریں گے

پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر فرار ہوا، سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے