سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بادلوں کا راج آج بھی برقرار، سندھ، پنجاب اوربلوچستان میں مزید بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد اور تھر میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔ تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ اور خیبر میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، راولپنڈی، جہلم، بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی بادل برسیں گے۔

کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت اور سبی میں بارش جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp