شاہ رخ خان میرے والد کے مداح ہیں، ربیکا خان

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف اداکارہ، فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔

ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔

میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے ربیکا خان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں کسی فلم کی پورومشن میں ان کے والد نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی تصاویر بھی موجود ہیں‘۔

ربیکا خان نے کہا کہ نہ صرف ان کے والد بلکہ وہ بھی معروف بالی ووڈ اسٹار سے مل چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متھن اور سنجے دت سے مل چکی ہیں اور سنجے دت کے ساتھ انہوں نے لنچ کیا تھا اس وقت وقت 9 یا 10 سال کی تھیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے والد ہمیشہ مجھے گائیڈ کرتے ہیں، ان کی سپورٹ  نے میرے کیریئر میں بہت مدد کی ہے، شروع میں بہت روتی تھی لیکن اب لوگوں کے منفی تبصروں سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کبھی محنت کرنا نہ چھوڑیں ایک دن آپ کی ویڈیوز بھی چلیں گی۔

مشہور کامیڈین کاشف خان نے بھی چند دن قبل نجی ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہم ہیوسٹن میں ایک شو کر رہے تھے، اس میں شاہ رخ خان، سیف علی خان، کرینہ کپور، اکشے کمار، کرینہ کیف اور بالی ووڈ کے بڑے ناموں نے شرکت کی تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہم اس شو کی میزبانی کر رہے تھے تو میں نے پاکستانی پروموٹرز سے درخواست کی کہ شاہ رخ خان سے جا کے پہلے تھوڑا تعارف کروا دیں یہ نہ ہو کہ وہ ہلکے میں لے لیں‘۔

کاشف خان نے بتایا کہ ’جب پروموٹرز نے ان کا تعارف کرانا چاہا کہ یہ پاکستانی کامیڈین ہیں تو شاہ رخ خان نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے طرف کھینچا اور کہا کہ ان کو کون نہیں جانتا، ان کا تو میں بھی فین ہوں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ایک ایکٹ کیا تھا۔ جو شاہ رخ خان کے موبائل فون میں موجود تھا اور انہوں نے وہ کلپ نکال کر دکھایا بھی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی