اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس عرصے میں سنگین جرائم ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، کار و موٹرسائیکل چوری، نقب زنی میں کمی ہوئی۔
سال 2024 کے مقابلے میں سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں 600 وارداتیں کم ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جرائم کے خاتمہ کے لئے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پرجرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کئی پولیس جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔