سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک۔ نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر مقصود چدھڑ کی مبینہ آڈیو لیک میں پارٹی ٹکٹ کے حصول اور ٹکٹ ملنے پر مبینہ طور پر طے گئی کی رقم کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
آڈیو لیک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی میاں عزیر نامی شخص سے گفتگو بھی شامل ہے۔ آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو میں سے غیر اخلاقی لفظ اور گالیاں حذف کرکے مِن و عَن گفتگو پیش کی جا رہی ہے:
Najam Saqib S/O Saqib Nisar purportedly demands crores of rupees for PTI tickets. #AudioLeaks pic.twitter.com/852zYlosfw
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) April 29, 2023
ابوذر مقصود چدھڑ:
آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں
نجم ثاقب:
مجھے اطلاعات آچکی ہیں بتائیں اب کرنا کیا ہے؟
ابوذر مقصود چدھڑ:
ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں اس میں دیرنہ کریں وقت کم ہے۔
نجم ثاقب:
بابا کو ملنے آ جانا شکریہ ادا کرنے کے لیے۔
گیارہ بجے تک آجائیں گے جھپی ڈالنے آ جانا۔
بابا نے بہت محنت کی ہے، بہت محنت کی ہے۔
ابوذر مقصود چدھڑ:
میں سوچ رہا تھا کہ پہلے انکل کے پاس آؤں یا ٹکٹ لوں۔
نجم ثاقب:
وہ تمہاری مرضی ہے، لیکن آج بابا سے ضرور مل لینا۔
ابوذر مقصود چدھڑ:
جی یقینا سیدھا ان کے پاس آنا ہے۔
بارہ بجے وقت ختم ہو جائے گا۔
نجم ثاقب:
ٹکٹ چھپوائیں، تصویر بھیجیں اور پھر وہ کرکے (ٹکٹ لیکر) آئیں۔
نجم ثاقب کی میاں عزیرسے مبینہ گفتگو:
نجم ثاقب:
واٹس اپ دیکھا ہے؟
ہاں یہ ابوذرنے تمہیں بھیجی ہے یا ڈائریکٹ آئی ہے،میاں عزیر
نجم ثاقب:
یار میں بھی وکیل ہوں مجھے ڈائریکٹ بھی آسکتی ہے۔
کام کس نے کروایا ہے کسی اور نے تو نہیں کروایا۔
کیا سین ہے اب؟
کرنے دو بات۔
نجم ثاقب:
کیا مطلب بات کر لیتا ہوں طے تھا۔
فون کرکے بات کرلوں کہ بھیج دے سامان۔
نجم ثاقب:
ایک 20 سے نیچے نہ لینا، میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا۔
ابوذر مقصود چدھڑ کون ہے اور ٹکٹ کیسے ملا؟
پنجاب میں پی ٹی آئی ٹکٹس کی تقسیم کے بعد ہونے والے احتجاج کے تناظر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 اپریل کو پارٹی ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر 30 حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے تھے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا ’پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔
آج پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے ہیں اور 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 26, 2023
اسی روز پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخوپورہ پی پی 137 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ تبدیل کر دیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ ملک محمد اقبال سے ٹکٹ واپس لے کر ابوذر مقصود چدھڑ کو جاری کر دیا گیا ہے۔