‘اوورسیز پاکستانیز کنونشن’ اسلام آباد میں جاری، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‘اورسیز پاکستانیز کنونشن’ تیسرے روز بھی اسلام آباد میں جاری ہے، آج کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہیں۔

اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن قمر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے سفیر اور چہرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کنونشن منعقد کرنے کے لیے میں نے وزیراعظم کو کہا تو انہوں نے کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ یہ کنونشن ہر سال کرنا ہے۔

قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے پیسے نہیں چاہئیں صرف حکومت کی توجہ چاہیے۔ جب بھی اوورسیز کے بارے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات ہوئی انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں 3 روزہ ’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا آغاز ہوگیا

 انہوں نے کہا کہ ہم کنونشن میں 400 لوگوں کی توقع کررہے تھے لیکن 1200 سے زیادہ لوگ آئے، اگلی بار کنونشن میگا لیول پر کریں گے۔

قمر رضا نے کنونشن کے کامیاب انعقاد میں معاونت پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp