قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں سلمان خان ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں، اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ‘۔

سلمان خان کی حالیہ تصاویر پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے ان کی فٹنس کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ اداکار 69 سال کے ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے ماردیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قتل کی دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیں گے یا ان کی گاڑی میں بم رکھ کر اڑا دیں گے۔

پچھلے 2 سالوں میں یہ پانچویں بار ہے کہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد، بشمول والد سلیم خان، کو متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا

 پچھلے سال ممبئی پولیس نے ایک منصوبہ بھی بے نقاب کیا تھا جس کے تحت اداکار کو ان کے پانویل فارم ہاؤس پر قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ لارنس بشنوی گینگ کے شوٹرز مبینہ طور پر سلمان خان کا پیچھا کر رہے تھے اور ان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لارنس بشنوی نے کھلے عام اداکار کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے، جو 90 کی دہائی کے کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہے۔

بشنوی برادری میں کالے ہرن کو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ لارنس بشنوی نے مطالبہ کیا تھا کہ سلمان خان راجستھان جا کر کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں، ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں سلمان کو بری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp