کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ میں پنڈی روڈ گمبٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ملک اسد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل

واضح رہے کہ ملک اسد سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل ملک اسد کے 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد کو پشاور ڈھکی دلگراں کے قریب خود کش بم دھماکا میں شہید کیا گیا، جبکہ سب سے بڑے بھائی  ملک سلیم کسٹم کے اعلیٰ افسر تھے، جن کو کراچی میں چند سال قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے قبل آج ہی خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل سمیت سابق ضلعی ناظم کوہاٹ ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر قتل

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟