تجارتی جنگ میں چین کا امریکا پر وار، اپنی ایئرلائنز کو امریکی کمپنی بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تجارتی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ہے، چین نے امریکا پر ایک اور وار کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا

بلوم برگ کے مطابق چین نے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی روک دی جائے۔

طیاروں سے متعلقہ پرزوں کی خریداری روکنے کے چین کے اقدام سے ملک میں پرواز کرنے والے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔

بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی حکومت بوئنگ جیٹ طیاروں کو لیز پر دینے والی ایئر لائنز کو مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین امریکا تعلقات سنگین ہوگئے، چینی وزیر خارجہ نے خطرہ کی گھنٹی بجادی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتیں آمنے سامنے ہیں۔ ٹرمپ نے چین پر 145 فیصد ٹیرف لگایا ہے، جس کے جواب میں چین نے امریکا پر 125 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی میں 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ سے قبل اندرونی اختلافات، ’یہ عمران خان کو مزید انتظار کروا رہے ہیں‘

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار