کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سفارش پر لگائی گئی یہ پابندی 15 اپریل سے نافذ ہو کر 14 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 9 اہم سڑکوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا (چنگچی) پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم 1+2 رکشہ محدود طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

پابندی کی زد میں آنے والی سڑکوں میں شامل ہیں:

– شاہراہ قائدین
– شیر شاہ سوری روڈ
– شہید ملت روڈ
– عبداللہ ہارون روڈ (ہاشو سینٹر سے دو تلوار تک)
– دو تلوار سے شاہراہ فردوسی اور عبداللہ شاہ غازی مزار تک
– اسٹیڈیم روڈ (ملینیئم مال سے نیوٹاؤن تھانے تک)
– حسن اسکوائر سے کارساز اور سر شاہ سلیمان روڈ تک
– حبیب رحمت اللہ روڈ
– ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ راشد منہاس روڈ تک
– ماری پور روڈ (گلبائی سے آئی سی آئی پل تک)

کمشنر کے مطابق، یہ اقدام ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کو فوری کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، اور قانون کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟