الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کردی گئی ہے۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟
الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کرکے 45.55 سے 23.57 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور ہوگئی ہے، حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ کرے گی۔