ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا

ہفتہ 29 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ آئے روز سامنے آ رہا ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچیں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کے تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو تفریح مہیا کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اس کو کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ اس کے خلاف سازش کرنےوالے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں ؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر مقصود چدھڑ کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے حصول اور ٹکٹ ملنے پر مبینہ طور پر طے گئی کی رقم کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

آڈیو لیک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی میاں عزیر نامی شخص سے گفتگو بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp