شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے شام میں دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے ملکی و عالمی سطح پر کیا کارہائے نمایاں انجام دیے؟
یہ منصوبہ مختلف رضاکارانہ طبی پروگراموں کی توسیع ہے جو کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے متعدد ممالک میں نافذ کیے گئے ہیں تاکہ محدود آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو علاج فراہم کیا جا سکے۔
شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کا یہ طبی منصوبہ 15 سے 22 اپریل 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے اس کی طبی ٹیم ’بالسم‘ ایسوسی ایشن فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ہیلتھ ڈویلپمنٹ شام پہنچ چکی ہے۔
’بالسم‘ ایسوسی ایشن کی میڈیکل ٹیم، جو 24 ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہے، منگل کو دمشق پہنچی تاکہ بالغوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی تیاری کی جا سکے۔ شام کے مقامی ڈاکٹروں کا ایک گروپ بالسم ایسوسی ایشن کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل
دمشق کے یونیورسٹی اسپتال میں منعقدہ دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے رضاکارانہ طبی منصوبے کا مقصد 95 سرجیکل آپریشن کرنا ہے جن میں 15 اوپن ہارٹ سرجریز اور 80 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن شامل ہیں نیز مریضوں کو ضروری دیکھ بھال اور علاج کی پیشکش کے لیے طبی معائنے فراہم کرنا ہے۔
سرجریوں اور ضروری علاج کی فراہمی کے علاوہ اس منصوبے کا مقصد مقامی طبی ٹیموں کو بااختیار بنا کر اور 15 ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کو آپریٹنگ رومز، انتہائی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں تربیت دے کر شامی عرب جمہوریہ میں طبی خدمات کی سطح کو بڑھانا ہے۔