افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل
وزارت صنعت و تجارت کے اعلامیے کے مطابق اس وفد میں نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور دفتر، سرمایہ کاری میں سہولت کاری کے ادارے، وزارت خارجہ، مالیات، مہاجرین و واپس آنے والوں کے امور، ٹرانسپورٹ و سول ایوی ایشن، زراعت، آبپاشی و مالداری اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہیں۔
وفد کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور ان کا حل تلاش کرنا، نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنا بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کے نام پر کھربوں ڈالرز کمائے گئے، بیدخلی بند کی جائے، پشتون قوم پرست جماعتیں
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جارہا ہے۔