پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کے اس پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
وہ پشاور میں پریس کاںفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
NEWSFLASH: Afghan Consul General in Peshawar Hafiz Muhibullah Shakir has said that Afghan refugees should return to their country without apprehension and they will be given facilities including land. He added that he has discussed the matter of refugee repatriation with Taliban… pic.twitter.com/XqDINba0Rd
— Khabar Kada (@KhabarKada) April 16, 2025
حافظ محب اللہ شاکر کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین نے پاکستان میں 40 سال گزار دیے، مہاجرین پاکستان میں اسلام کے خاطر پاکستان کی جانب ہجرت کی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کے نام پر کھربوں ڈالرز کمائے گئے، بیدخلی بند کی جائے، پشتون قوم پرست جماعتیں
انہوں نے کہا کہ افغانستان پر حملے کے بعد افغان مہاجرین نے سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ پاکستان کو ہجرت کی۔ اگر سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس چلے جائیں۔
حافظ محب اللہ شاکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اب امن قائم ہے۔ افغان مہاجرین اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی آرام سے گزار سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانوں کو اب تشویش نہیں ہونا چاہیے ، وہاں ان کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔ کنڑ میں کاروباری افراد کو زمینیں دی جارہی ہے۔ کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔
افغان کونسل جنرل کا کہا تھا کہ ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کسی قسم کی شکایت نہیں ہے۔
حافظ محب اللہ شاکر کے مطابق اپنا ملک اپنی حکومت اور اپنا نظام ہے۔ اب افغانستان میں کسی کو تشویش نہیں ہونا چاہیے۔