ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ٹیلیفون کال کرکے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سید عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیے: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم کو 12 اپریل کو عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے اس کو سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔