معروف اداکارہ انوشے اشرف کی ترکیہ میں رخصتی، تصاویر وائرل

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس جبکہ دولہا ڈینو علی نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں انہیں اپنے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ ان کی شادی کی تقریبات میں ژالے سرحدی، فریحہ الطاف اور عاصم احمد سمیت دیگر شوبز، میوزک اور فیشن شخصیات بھی مدعو تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا کون ہیں؟

انوشے نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا۔ وہ پہلی بار انڈس میوزک/ایم ٹی وی پاکستان کے میوزیکل شوز اور لائیو ٹرانسمیشنز میں نظر آئیں۔

ان کا شمار پاکستان میں وی جیز کی پہلی کھیپ میں ہوتا ہے۔ انوشے کو اپنی اسٹائلش اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے بہت سراہا جاتا ہے۔ وہ ڈان نیوز کے مشہور مارننگ شو ’چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ کی میزبان بھی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟