انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا کون ہیں؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیلی وژن کی معروف میزبان اور سابق دی جے انوشے اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا اور ساتھ ہی اس یادگار موقعہ کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

انوشے نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا تھا۔ وہ پہلی بار انڈس میوزک/ایم ٹی وی پاکستان کے میوزیکل شوز اور لائیو ٹرانسمیشنز میں نظر آئیں۔

ان کا شمار پاکستان میں وی جیز کی پہلی کھیپ میں ہوتا ہے۔ انوشے کو اپنی اسٹائلش اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے بہت سراہا جاتا ہے۔ وہ ڈان نیوز کے مشہور مارننگ شو ’چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ کی میزبان بھی تھیں۔

نکاح کی تقریب ان کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں انوشے اشرف کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

عائشہ عمر، علی حمزہ اور ڈینو بھی ان کے نکاح کے موقع پر دیکھے گئے۔ انوشے کا نکاح آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا۔

انوشے اشرف کے بہترین دوست ڈینو نے ایک خوبصورت نوٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں لکھا ہے کہ ’ہم نے اپنی بہترین دوست انوشے اشرف کے اس خاص دن کا بہت انتظار کیا تھا‘۔

معروف اینکر کی ہمشیرہ نتاشہ قزلباش نے انوشے اور ان کے دلہا شہاب رضا کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دونوں کو مبارکباد دی۔

لوگ اکثر انوشے سے پوچھا کرتے تھے کہ وہ شادی کب کریں گی۔ اب اپنی شادی کی مختصر اطلاع اور تصاویر کے ذریعے انہوں نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش ناکام، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

اوپن اے آئی کا نیا ماڈل پہلے منتخب شراکت داروں تک کیوں محدود رہے گا؟

اسلام آباد میں انسانی پلاسنٹا کی مبینہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 3 غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد گرفتار

ویڈیو

پاکستان امن کے علمبردار کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پینک بٹن کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان کو کون سے بڑے معاشی فوائد مل سکتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں

فری اسپیچ کا لولی پاپ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟