عمر کوٹ ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری نتیجہ، پیپلز پارٹی کامیاب

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کیسے کامیاب ہوئی؟

این اے 213 عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس نشست پر کل 18 امیدوار مد مقابل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے

یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp