کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کراچی شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، حکمنامے کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اس کا اطلاق مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے اور اس پابندی کے تحت ہیوی ٹریفک کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منزل پٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی، ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینس چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ حکام کو شکایت درج کرکے کارروائی کرنے کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال اب تک ہیوی ٹریفک کے مختلف حادثات میں 100 سے زائد معصوم شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی