کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 17 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کراچی شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، حکمنامے کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اس کا اطلاق مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے اور اس پابندی کے تحت ہیوی ٹریفک کو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منزل پٹرول پمپ، یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی، ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینس چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ حکام کو شکایت درج کرکے کارروائی کرنے کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال اب تک ہیوی ٹریفک کے مختلف حادثات میں 100 سے زائد معصوم شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کی 2 وکٹیں گرا دیں

اداکارہ ریما خان کی 16 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی، فلم ’پنچھی پیارے‘ کا حصہ بن گئیں

نیتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار کر دیا، آئزن کوٹ

حکومت کا علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات شروع کرنے کا اعلان

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یومِ پیدائش: ملک بھر میں عام تعطیل، صدر اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ